حیدرآباد۔8نومبر(اعتماد نیوز) گوا کے نئے وزیر اعلی کی حیثیت سے لکشمی کانت
پرسیکر کا اعلان عمل میں آیا۔ چنانچہ گوا کے چیف منسٹر کی بی جے پی کے
سینئر لیڈر راجیو پرتاپ روڈھی نے سفارش کی۔ چنانچہ آج
شام 4بجے وہ نئے وزیر
اعلی کی حیثیت سے حلف لینگے۔ چنانچہ گوا کے سابق وزیر اعلی منوہر پاریکر
کو مرکزی وزارت دفاع پر فائز ہونے والے ہیں۔ جسکی وجہ سے انہوں نے استعفی
دے دیا۔ اور کل وہ اس عہدہ کا حلف لینگے۔